اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

دنیا سے 2030 تک غربت کا خاتمہ کردیں گے: بل گیٹس

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیووس: مائیکروسافٹ کے بانی اور معروف سماجی شخصیت بل گیٹس نے اپنے ایک مضمون میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 2030 تک عالمی کوششوں سے دنیا سے غربت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

سوئس شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر لکھے جانے والے اس مضمون میں بل گیٹس نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کے لیے کافی وجوہات موجود ہیں کہ عدم مساوات میں کمی کے حوالے سے پیشرفت ہورہی ہے۔

بل گیٹس نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ دوران زچگی ہلاکتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، بچوں کی اموات اور ملیریا سے ہلاکتیں کم ہوئی ہیں، شدید غربت میں نمایاں کمی آئی ہے اور گلوبل فنڈ کی مدد سے اب تک ملیریا، ایڈز اور تپ دق کے شکار 17 ملین افراد کی زندگیاں بچائی جاچکی ہیں۔

- Advertisement -

بل گیٹس پرامید ہیں کہ اس طرح کی پیشرفت سے اگلے 14 برسوں میں غربت کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

غربت میں خاتمہ گلوبل گولز پلان کا حصہ ہے جس پر ستمبر میں اقوام متحدہ کے رکن 193 ممالک نے اتفاق کیا تھا۔

بل گیٹس نے لکھا ’ہم پراعتماد ہیں کہ یہ صرف ممکن ہی نہیں بلکہ ہم اس حوالے سے اہم بریک تھرو بھی دیکھ رہے ہیں یعنی غریب ممالک کے شہریوں کو ایسے مواقعے ملیں گے جس کی کوئی نظیر نہیں ہوگی، یقیناً اگلے پندرہ برسوں میں زندگیوں میں اتنی تیزی سے بہتری آئے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملے گی‘۔

بل گیٹس کا مزید کہنا تھا ’لوگوں کو طبی سہولیات تک زیادہ بہتر رسائی کی ضرورت ہے، اقتصادی مواقعوں کو توسیع دینے اور اپنی زندگیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کا زیادہ اختیار، ان سب کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا اور تمام وبائی امراض کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی جو غریب ترین افراد کو زیادہ شکار بناتے ہیں، خواتین اور لڑکیوں سے دنیا بھرمیں رویوں کو بہتر کرنے کی بھی ضرورت ہوگی‘۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سماجی شعبے کے مہم جُو کارکنوں کا بھی ایک اجلاس جاری ہے۔ یہ لوگ اس دنیا سے بھوک، غربت، تپ دق اور اسی طرح کے دیگر مسائل پر قابو پانے کے طریقوں پرایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں