ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: خوفناک بائیک حادثے میں دو نوجوان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار بائیک پُل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

سوشل میڈیا پر شہر وشاکھاپٹنم میں پیش آئے ٹریفک حادثے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں تیز رفتار بائیک سوار نوجوانوں کو موت کے منہ میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پُل پر نصب سی سی ٹی وی میں حادثے کا دلخراش منظر ریکارڈ ہوا جس میں دیکھا جا سکتا ہے نوجوان فلائی اوور پر تیز رفتاری سے بائیک چلاتے ہوئے جا رہی ہیں اور ایک موقع پر انہیں سامنے رکاوٹ نظر آتی ہے۔

- Advertisement -

نوجوانوں نے بائیک کو بریک لگا کر روکنے کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ بائیک دیوار سے ٹکرا کر پُل پر ہی گر گئی لیکن اس پر سوار تین نوجوان نیچے جا گرے جن میں سے دو کی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بائیک پر تین لڑکے سوار تھے جنہیں حادثے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان میں سے دو ہلاک ہو چکے تھے اور ایک شدید زخمی حالت میں زیرِ علاج ہے۔

نوجوانوں سے متعلق یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ نشے کی حالت میں بائیک چلا رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں