تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہری نے موٹر سائیکل کو ’جہاز‘ بنایا، ویڈیو وائرل

موٹر سائیکل سواروں آپ نے اکثر تین سے زائد افراد کو تو بیٹھے ہوئے اکثر دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے موٹر سائیکل کو جہاز بناتے ہوئے دیکھا ہے؟ یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایم ایل اے جے وردھن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویتر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کیپشن لکھا گیا ہے کہ ’جب حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آسمان پر لے گئی تو عوام نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شہری نے اپنی موٹر سائیکل کو جہاز بناتے ہوئے اس کے سائیڈ میں لکڑی کے تختے لگایے تاکہ گھر کے دیگر افراد کو بھی سواری کرائی جاسکے۔

جہاز نما موٹر سائیکل پر ایک دو نہیں بلکہ نو افراد بیٹھے ہوئے ہیں اور کمال مہارت سے موٹر سائیکل کا توازن بھی برقرار رکھا ہوا سفر کرنے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر پانچ خواتین اور چار بچے سوار ہیں اور ان میں سے کسی نے بھی ہیلمٹ نہی پہن رکھا ہے۔

موٹر سائیکل سوار کا یہ اقدام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، صارفین اسے موٹر سائیکل جہاز قرار دے رہے ہیں اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کو چاہیے کہ اپنی اور گھر والوں کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالے۔

Comments

- Advertisement -