حیدرآباد کے نوجوانوں کو بائیک رائیڈنگ اور ون ویلنگ کی دعوت دینے والے نوجوان کو ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، پولیس نے پکڑ کر ساری اکڑ نکال دی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح سحری کے بعد بائیک رائیڈنگ کی دعوت دینے والے نوجوان کا سوفٹ ویئراپڈیٹ کردیا گیا۔
ہیرآباد کے رہائشی علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اس نے شہر کے تمام بائیک رائیڈرز کو ون ویلنگ کیلیے سحری کے بعد پونے سات کے پُل پر آنے کی دعوت دی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر مارکیٹ پولیس نے فوری نوٹس لیا اور رائیڈر علی کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد اس سے اپنے مخصوص انداز میں تفتیش کی۔
ہیرآباد کے رہائشی بائیک رائیڈر علی نے اپنے بیان پر پولیس اور قوم سے معافی مانگی اور آئندہ ون ویلنگ نہ کرنے کا عہد بھی کیا۔
پولیس نے زیرحراست بائیک رائیڈرعلی کا ویڈیو بیان جاری کردیا ہے، اس حوالے سے مارکیٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد پولیس کو چیلنج دینے والے بائیک رائیڈرکا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے ان تمام ون ویلنگ کرنے والوں کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔