جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بس نے روند ڈالا، درد ناک ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حیدرآباد کی ریاست تلنگانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب تیز رفتاری کے سبب موٹر سائیکل سوار بس کو اووٹیک کرتے ہوئے بس کی زد میں آگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک واقعے میں موٹر سائیکل سوار اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، جبکہ واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرگی منڈل کے سلطان پور گیٹ کے پاس بائیک پر جانے والے نوجوان نے بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی اس دوران موٹر سائیکل سوار دوسری جانب سے آنے والی بس سے کچلا گیا۔

دلخراش حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں افسوسناک لمحہ قید ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایک اسلحہ بردار ڈکیت کو ماں بیٹی نے دن میں تارے دکھا دیئے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اسلحہ سے لیس چور جس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا رسول پورہ کے علاقے میں ایک گھر میں داخل ہوا اور ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر ماں اور بیٹی اسلحہ کی پرواہ کئے گئے ڈکیت پر جھپٹ پڑیں اور ایک موقع پر اسے زمین پر بھی گرا دیا، جس سے ڈکیت پریشان ہوگیا اور اس نے وہاں سے بھاگنے میں ہی اپنی بہتری سمجھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماں نے ڈاکو کے ہاتھ سے پستول بھی چھین لیا تھا، آخر کار ڈاکو ماں بیٹی سے بچتا بچاتا دوڑتا ہوا ان کے گیٹ سے باہر نکل پڑا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تاہم پولیس کی جانب سے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں