تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

موٹرسائیکل سوار کو ’ون ویلنگ‘ کرنا مہنگا پڑگیا، خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل

منچلے نوجوان نے موٹر سائیکل کو ایک پہیے پر چلانے کی کوشش کی تو بائیک بے قابو ہوکر کھڑی کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بائیک اور کار دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔

موٹر سائیکل دیگر سواریوں کی نسبت خطرناک سواری ہے، موٹرسائیکل سوار کو دوسروں کے مقابلے میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ حادثات سے محفوظ رہ سکے۔

موجودہ دور میں نوجوان نسل ون ویلنگ جیسے خوفناک مرض میں بھی مبتلا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی نوجوان یا تو معذور ہو جاتے ہیں یا اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا ہے، حادثے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے دوران خوش قسمتی سے موٹرسائیکل سوار محفوظ رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام سڑک پر دو خواتین دائیں طرف چل رہی ہیں کہ اچانک پیچھے سے ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے ون ویلنگ کرتا ہوا نمودار ہوتا ہے لیکن وہ موٹر سائیکل پر قابو نہیں پاسکا۔

اسی دوران وہ خواتین کے آگے تھوڑا فاصلے پر کھڑی ایک کار سے ٹکرا جاتا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل ٹکرا کر گر جاتی ہے جبکہ سوار نوجوان قلابازی کھاتا ہوا دور جاگرتا ہے۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب آپ کسی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، نوجوان گرنے کے بعد اٹھ جاتا ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ سوار کو کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔

Comments

- Advertisement -