پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر ہے، بلال عباس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ بلال عباس کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بلال عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصوت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکار بلال عباس نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’انہیں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’پرفیکٹ دراصل ایک غلط نام ہے، آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوسکتے۔‘

بلال عباس کی پوسٹ پر اداکار عمران اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے مطابق آپ ماشا اللہ سے ایک پرفیکٹ اداکار ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف اداکار بلال عباس، اداکارہ سجل علی، ایمن خان کو تھڑٹی اینڈر تھڑٹی گلوبل ایشین اسٹارز میں شامل کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ایسٹرن آئی نے 2021 کے گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست جاری کی تھی جس میں تینوں پاکستانی اداکار جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ اداکار بلال عباس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں حیدر نامی نوجوان کا کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ ثنا جاوید، نعمان اعجاز، شہود علوی ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں