تازہ ترین

بلال اشرف سال اور علی ظفر دہائی کے پرکشش ترین مرد قرار

لندن: برطانوی جریدے نے ایسٹرن آئی نے دنیا کے پرکشش مردوں کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستانی اداکار بلال اشرف ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کردہ سال 2019 کے پرکشش مردوں کی فہرست میں شاہد کپور پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ بلال اشرف نے 7ویں نمبر پر جگہ بنائی۔

ایشیا کے پرکشش مردوں کی فہرست میں بلال اشرف واحد پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی علاوہ ازیں علی ظفر کو صدی کا پرکشش مرد قرار دیا گیا۔

ایسٹرن آئی کی جانب سے ووٹنگ کرائی گئی اور ملنے والے ووٹ کے پیش نظر اداکاروں کی درجہ بندی کی گئی۔

ٹاپ ٹین اداکاروں میں شاہد کپور پہلے، ووین ڈسینا دوسرے، ٹائیگر شروف تیسرے، زین ملک چوتھے، ہرشد چوپڑا پانچویں، محسن خان چھٹے، بلال اشرف ساتویں، ویرات کوہلی آٹھویں اور  جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار پربہاس دسویں نمبر پر رہے۔

ایسٹرن آئی کی جانب سے دہائی کے پرکشش مردوں کی فہرست بھی جاری کی گئی جس میں ہرتک روشن پہلے، زین ملک دوسرے، علی ظفر تیسرے، ووین ڈسینا چوتھے، سلمان خان پانچویں، شاہد کپور چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، رنبیر کپور آٹھویں، رنویر سنگھ نویں اور پربہاس نویں نمبر پر رہے۔

Comments

- Advertisement -