شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف کا کہنا ہے کہ مجھے افواہیں پسند ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹام گرام پر اداکار بلال اشرف نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے افواہیں پسند ہیں کیونکہ مجھے اپنے بارے میں اتنا پتا چلا کہ جو میں جانتا بھی نہیں۔
اداکار کی یہ اسٹوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی اور مایا علی کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر پیجز کے مطابق دونوں فنکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی شادی کروادو۔
یہ پڑھیں: مایا علی اور بلال اشرف کے فوٹو شوٹ پر چہ مگوئیاں شروع
اداکاروں نے قیاس آرائیوں کے باوجود خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور فی الحال اپنے رشتے سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
چند روز قبل ان دونوں کو لاہور میں ہونے والے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔
حال ہی میں مایا علی نے نجی برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں، جس میں بلال اشرف بھی موجود ہیں۔