لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آف اسپنر بلال آصف کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا، پی سی بی کی ہدایت پر بلال آصف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کردی ہے جہاں وہ کوچز کی نگرانی میں بولنگ ایکشن پر کام کریں گے۔
پی سی بی نے بلال آصف کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔ جلد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بلال کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ دے گا۔
بلال کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنائی کی لیب میں ہونے کا امکان ہے۔