اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستانی آف اسپنر بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کے ابھرتے ہوئے آف اسپن بولر بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔
بلال آصف نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے بعدایک اور کھلاڑی بلال آصف کے باولنگ ایکشن کوبھی مشکوک قرار دے دیا گیاہے ۔

ان فیلڈ امپائر نے بلال آصف کی چند گیندوں کو مشکوک قرار دے کر میچ ریفری کو رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ میچ ریفری کا کہناہے کہ بلا ل آصف کا بازو 15ڈگری سے زیادہ بینڈ ہو تاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے انہیں یقین ہے کہ بلال آصف کا اینگل ٹھیک ہے اور ان کا بازو 15 ڈگری کے اندر ہی رہتاہے اور وہ بلال آصف کا مکمل دفاع کریں گے۔

پی سی بی کا کہناہے کہ اعتراضات کی تفصیل کا انتظار ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی آف اسپنر اچھی کارکردگی دکھاتا ہے وہ اگلے ہی دن رپورٹ ہوجاتا ہے۔

بلال آصف نے حال ہی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لیا وہاں کسی امپائر نے ان پر انگلی نہیں اٹھائی اور دوسرے ہی انٹرنیشنل میچ میں ان کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں