اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ایک دو ماہ میں اچھی خبر آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سےعوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا، اس اقدام کوسراہا جانا چاہیے اور دوسرے صوبوں کی حکومتوں کو بھی اپنےعوام کو ریلیف دینا چاہیے۔
مراد علی شاہ کے بیان کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک صوبےکےوزیراعلیٰ کی طرف سےغیرضروری بیان آیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے اقدام کا دفاع توکرنا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ نوازشریف وفاق،پنجاب حکومتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہیں، یہ ریلیف بھی نوازشریف کی ہدایت پردیاگیاہے، پنجاب حکومت پنجاب کےصارفین کیلیےبلاسُودسولراسکیم لائے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیےکام کررہی ہے،صوبوں سےمشاورت ہوئی ہے، ایک دو ماہ میں وفاق کی طرف سےاچھی خبر آئے گی اور بجلی کے مجموعی نرخوں میں کمی ہوگی۔