منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بلال مقصود نے اہلیہ کے لیے کونسا گانا لکھا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار، سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ممبر بلال مقصود نے اپنے مشہور گانے ’سر کیے یہ پہاڑ‘ کو لکھنے کی وجہ بتادی۔

گلوکار بلال مقصود نے حال ہی ایک ویب شو میں شرکت کی، شو میں انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل اسٹرنگز کا مشہور گانا ’سر کیے یہ پہاڑ‘ اپنی اہلیہ ٹینا کے لیے لکھا تھا۔

بلال مقصود نے کہا کہ انہوں نے یہ گانا اس انسان کے لیے لکھا جس سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس گانے کے میوزک ویڈیو کے پس منظر میں استعمال ہونے والے شیلز بھی ان کی کی اہلیہ ٹینا کے ہی تھے۔

بلال مقصود نے کہا کہ گانے کی ویڈیو کے پس منظر میں کروما پر استعمال ہونے والے شیلز ٹینا کی کلیکشن سے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ویڈیو کے لیے اس کے کچھ شیلز ادھار لیے تھے لیکن وہ اصل وجہ نہیں جانتی تھیں کہ وہ ان سے شیلز کیوں ادھار لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلال مقصود انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتے ہیں اور والد انور مقصود اور اپنے کام کے حوالے سے مختلف ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

گلوکار کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر اور ویڈیو کو خوب سراہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں