اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

نوجوان سی ایس ایس افسر بلال پاشا کی موت ، خودکشی یا کچھ اور؟ تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں : پولیس نے بنوں میں سی ایس ایس افسر بلال پاشا کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات شروع کردیں، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں نوجوان سرکاری افسربلال پاشا کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ، بنوں کنٹونمنٹ بورڈ میں بطور سی ای او کام کرنے والے سی ایس پی افسر بلال پاشا کی لاش دو روز قبل اُن کے کمرے سے ملی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بلال کے سر پر گولی کا زخم پایا گیا، بظاہر واقعہ خودکشی کا لگ رہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ہوگا، پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے اور میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

- Advertisement -

بلال پاشا کی نماز جنازہ منگل کی صبح اُن کے آبائی علاقے عبدالحکیم میں ادا کر دی گئی ہے۔

بلال پاشا کے والد احمد یار نے بتایا کہ ان کی کچھ روز قبل بلال سے فون پربات ہوئی تھی، اُن کےبیٹے پر کوئی ذہنی دباؤ یا ٹینشن نہیں تھی۔

بلال پاشا کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، انھوں نے دو ہزار اٹھارہ میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا، اس کے علاوہ بلال پاشا سی ایس ایس امتحان کی آن لائن تیاری بھی کرواتے تھے۔

اس وقت سوشل میڈیا پر بلال پاشا ٹاپ ٹرینڈ ہیں اور ان کے ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ ساتھ ان کے شاگرد بھی انھیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں