پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی کو بجلی کے بل کا جھٹکا لگ گیا۔
معروف اداکار بلال قریشی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آج بجلی کا بل آیا ہے اور بہت آیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’جب لائٹ بہت جاتی ہے اور بل بہت زیادہ آتا ہے تو بہت غصہ آتا ہے‘۔
اداکار کا سوشل میڈیا پیغام وائرل ہوچکا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خوبصورت اداکار جوڑی عروسہ بلال اور بلال قریشی کے ہاں گزشتہ برس مئی میں دوسرے بیٹے رومان کی پیدا ئش ہوئی تھی۔
اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا تھا کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام رومان ہے۔
خیال رہے کہ اداکار جوڑی نے 6 سال قبل فروری 2015میں شادی کی تھی اداکار جوڑی کا ایک بیٹا اور بھی ہے۔