اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ٹیکس لگا کرعوام کو پاگل کردیا ہے، اداکار بلال قریشی برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ، بجلی کے بھاری بل اور ٹیکس عائد کرنے پر برس پڑے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار بلال قریشی نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکار نے انسٹااسٹوری میں عوام کی داد رسی کی اور لکھا کہ ’ہرسال گرمی میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بل، غریب رو رہے ہیں لیکن آپ لوگوں نے ٹیکس لگا لگا کر عوام کو پاگل کردیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔‘

بلال قریشی

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام گرمی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور کئی علاقوں میں کے الیکٹرک کے دفاتر پر عوام نے توڑ پھوڑ بھی کی۔

یاد رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بیٹے سوہان اور روہان ہیں۔

ایک انٹرویو میں بلال قریشی کا کہنا تھا کہ کائنات سب سے پہلا اور مکمل رشتہ شادی ہے، سب سے پیارا رشتہ بھی شادی ہے اگر آپ اس کو دل سے قبول کریں اور محبت سے اسے نبھائیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہوجاتی ہے اور آپ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں