بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’بیوی خوش تو زندگی خوش‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے اہلیہ و اداکارہ عروسہ صدیقی کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلال قریشی نے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں اور عروسہ صدیقی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بلال قریشی نے سردی کی مناسبت سے جیکٹ زیب تن کررکھی ہے جبکہ عروسہ بھی گلابی رنگ کا سوئٹر پہنے مسکرا رہی ہیں۔

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بیوی خوش تو زندگی خوش۔ الحمدللہ۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Qureshi (@bilal.qureshi)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

بلال قریشی نے شادی شدہ مردوں کو خوش رہنے کا طریقہ بتادیا

واضح رہے کہ بلال قریشی اور عروسہ صدیقی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی بلال قریشی نے اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکار جوڑی عروسہ بلال اور بلال قریشی کے ہاں 2021 میں دوسرے بیٹے رومان کی پیدائش ہوئی۔ اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا تھا کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام رومان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں