اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بلال سعید کے گانے میں کترینہ کیف کی بہن جلوہ گر ہوں گی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید اور برطانوی پنجابی گلوکار ایزو کے مشترکہ گانے ’جدائیاں‘ کی میوزک ویڈیو میں کترینہ کیف کی بہن بھی جلوہ گر ہوں گی۔

گلوکار بلال سعید کی جانب سے گزشتہ روز میوزک ویڈیو کا پوسٹر جاری کیا گیا جس پر کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔

پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس میوزک ویڈیو میں ایزابیل دکھائی دیں گی جو 28 جنوری 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلال سعید اور گلوکارہ ایزو کے اشتراک سے بنایا گیا گانا 14 اکتوبر 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا، گانے کی ویڈیو مداحوں کے لیے اب پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلال سعید نے گزشتہ سال گانا ’مٹی دا کھڈونا‘ ریلیز کیا تھا جس میں منزہ راجپوت ان کے ساتھ تھیں، گانے کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں