ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ریاست نے ماں کا کردارادا نہیں کیا، مریم، شہیدوں کے خاندان سے تعلق ہے، بلاول

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مچھ میں ریاست نے ماں کا کردار ادا نہیں کیا جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کارکنان متاثرین کے ساتھ ہیں ہمارا بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج سیاسی اختلافات بھلا کر کہنا چاہتی ہوں کہ عوام بالخصوص دہشت گردی کے شکار لوگوں کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے افسو س ہے کہ ریاست نے ماں کا کردار ادا نہیں کیا، آپ ہمت کریں چل کر آئیں اور ان کی داد رسی کریں، عمران خان سے کہنا چاہتی ہوں یہ اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر آپ کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنی ناکامی، بے حسی کو سیاست کہہ کر ٹال دیں تو یہ ہم ہونے نہیں دیں گے، آپ کو یہاں آکر ان کے سر پر ہاتھ رکھنا پڑے گا۔

میں بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، بلاول بھٹو

دوسری جانب بلاول بھٹو نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خان صاحب کی حکومت ہے آج پھر سے شہیدوں کے ساتھ احتجاج ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کا مطالبہ ایک ہی ہے کہ ہمیں جینے دو، ہزارہ بھائیوں کو جینے دو، پیپلزپارٹی کے کارکن بھی آپ کے ساتھ احتجاج میں شریک ہیں، میں بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، ہم بھی آپ کی طرح اپنے شہیدوں کو انصاف نہیں دلا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آپ مزدوری کریں سفر کریں تو آئی ڈی کارڈ دیکھ کر قتل کیا جاتا ہے، ریاست سے اپیل ہے سب سے زیادہ محب وطن لوگ آپ کے سامنے بیٹھے ہیں، آپ ان مظلوموں کو انصاف نہیں دلاسکتے تو دنیا کو جواب دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جو ریاست جینے کا حق نہیں دلاسکتی وہ ریاست نہیں کہلاتی، ہم صرف اور صرف انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم صرف جینے کا دو کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں