جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا ایک ہی انتخابی نشان پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری ایک ہی انتخابی نشان پر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ایک ہی انتخابی نشان تیر پر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔

بلاول ہاؤس میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت ایک ہی انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے درخواست دی جائے گی۔

بلاول ہاؤس میڈیا سیل نے میڈیا کے ایک سیکشن میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری مختلف انتخابی نشان پر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔

میڈیا سیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی میں ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں