جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عارضی نقل مکانی کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلئے فنڈز میں تاخیرکرکے حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یہ لوگ قوم کے ہیرو ہیں لیکن حکومت نے ان کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازحکومت اس انسانی مسئلے پرانتہائی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے،نوازحکومت کی کارکردگی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ایک بدترین مثال ہے جو ناکارہ منصوبوں پر اربوں روپے لگا رہی ہے۔

- Advertisement -

حکومت ان کی واپسی کیلئے کوئی کوششیں نہیں کر رہی اور ان کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث آدھے سے زیادہ لوگ اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں، نقل مکانی کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بحالی اور باوقار واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عارضی نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بحالی کے لئے مطلوبہ فنڈ بلا تاخیر اور کوئی بہانہ بنائے بغیر جاری کئے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں