جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پہلے ہی کہا تھا پیپلز پارٹی کا اونٹ جہاں بیٹھے گا حکومت بنے گی، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

نوڈیرو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے الیکشن سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہمارا اونٹ جہاں بیٹھے گا حکومت بنے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم وفاق میں نہیں ہیں لیکن وفاقی حکومت سے میثاق جمہوریت پر عمل کا مطالبہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام جماعتیں آپس میں مل بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں، حکومت کو وقت دیا جائے اور وہ ڈلیور کرے تو معاشی بحران سے ملک کو نکالا جائے گا، ہم بھی کوشش کریں گے عوام کی آواز بنیں اور مسائل کا حل نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں اگلے بجٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور وزرا پورے سندھ کا دورہ کریں، ہر ضلع میں کھلی کچہری رکھیں اور مسائل پوچھیں، کوشش کریں گے جتنا ہو سکے سندھ اور بلوچستان میں عوامی معاشی معاہدہ پر پورا عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کسان کارڈ کو صوبائی سطح پر متعارف کروا دیں اور بے نظیر مزدور کارڈ پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں