اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو کی بجٹ تقریر ، اہم نکات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بجٹ تقریر کے اہم نکات سامنے آگئے، وہ آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سےخطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بجٹ تقریر کی تیاری جاری ہے، تقریر کے نکات پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرلی گئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سےخطاب کریں گے، ان کی بجٹ تقریرآدھاگھنٹہ دورانیہ سے زائد پر مشتمل ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی وفاقی بجٹ کی بعض تجاویز پر کھل کر تنقید کریں گے، ان کی وفاقی بجٹ پرتنقیددلائل کےساتھ ہوگی۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کےبعض غلط فیصلوں پرکھل کربات کریں گے ، ان کی تقریر کا مرکز عام آدمی،مزدوراورتنخواہ دارطبقہ ہوگا۔

چیئرمین پی پی بجٹ پر عدم مشاورت پر پارٹی مؤقف پیش کریں گے اور پیپلزپارٹی کی بجٹ تجاویز کے اہم نکات کاذکرکریں گے، جس میں اپنی جماعت کامؤقف پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ سندھ سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ کےبجٹ کےاہم نکات پرروشنی ڈالیں گے۔

بجٹ تقریر میں وہ شعبہ صحت،تعلیم اور تخفیف غربت وسماجی تحفظ کےبارے میں اپنی ترجیحات واضح کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی اپنی تقریر بجٹ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کی تجاویز پر تنقید کریں گے اور میثاق معیشت اور ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کرمقابلہ کرنے پربات کرنے کے ساتھ سیاسی مفاہمت پر زور دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں