اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نیب اورمعیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، نیب ملک کی معیشت کو بٹھانے اورجمہوریت کو نقصان پہنچانے کا ادارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے ہمارے منشور میں ہے کہ نیب کو ختم کرنا ہے، نیب سیاستدانوں کو بدنام اورپولیٹیکل انجینئرنگ کاادارہ ہے، نیب ملک کی معیشت کو بٹھانے اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا ادارہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنی سیاست پر ایک دوسرے سے اختلافات کریں گے مگر ایک دوسرے کو جیل بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم سب جانتےہیں نیب اورمعیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، نیب کوسیاسی بنیادوں پر استعمال کیاگیا۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا نیب صرف ہمارے لئے ہے، جونیب کے سب سے بڑے حامی تھے وہ بھی شاید اس قدم کو سپورٹ کرین گے ، اتنے دور گزرنے کے بعد سیاسی اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکتے، بڑے بڑے سیاستدانوں انہی جیلوں میں جاتے پھر وہیں سے باعزت بری ہوتے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نیب کے خوف کو دورکرناپڑے گا ،بیوروکریٹس کو طاقت دینا ہوگی تاکہ ملک میں بڑے منصوبے لگاسکیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگروفاقی اورصوبائی سطح پرقانون سازی کریں توبہترہوگا، پاکستانی بزنس کمیونٹی میں اتنی طاقت ہےکہ وہ ہمارے مسائل حل کرسکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ پبلک پرائیٹ پارٹنر شپ کو نیب سے مستثنیٰ قراردیاجائے ، نیب کے بڑے بانی بھی شاید اب اس کو سپورٹ نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نیب،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن کااستعمال نہیں کرتے، ہم بزنس کمیونٹی کوڈرانےکی کوشش نہیں کرتے بلکہ تعاون کرتے ہیں، گزشتہ حکومت نیب،ایف آئی اےاوراینٹی کرپشن کواستعمال کرتی تھی، یہ حکومت وہی طریقہ کاراپنائےگی توناکام رہے گی، ہمیں عوام کے لئےوہ پالیسی لاناہوگی جوکامیاب ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں