منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

’پی ٹی آئی کو گھر میں گھس کر سیاسی شکست دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ان کے گھر (کے پی) میں گھس کر سیاسی شکست دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے ہوں گے تو عوام کی خدمت کرسکیں گے، پیپلزپارٹی کا جب دور تھا تو نوجوانوں کے پاس روزگار تھا، آئی ایم ایف کی غلامی نہ کریں تو معاشی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی، کپڑا اور مکان لیکن یہ کوئی اتنا مشکل بھی نہیں ہے، گزشتہ روز 36 بل پاس کیے گئے ایک ایسا نہیں تھا جو مہنگائی کے خلاف ہو۔

انہوں نے کاہ کہ عمران خان صرف عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، عوام کے ذریعے ان کی سازش ناکام بنائٰں گے، وارننگ ہے عمران خان گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا ہے، تیر کمان سے نکل چکا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کو پیغام ہے جیالے آپ کے گھر میں گھس کر سیاسی شکست دیں گے، جیالے سلیکٹڈ کو معاف نہیں کرسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں