اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، بلاول بھٹو کا بھی ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیڑول مہنگا کرکے حکومت نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاورل بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے سوال کیا کہ خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیڑول مہنگا کرکے عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا ہے، ڈالر اور پیڑول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گے تو ہر شے مہنگی ہوگی۔

پی پی پی رہنما نے عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ’میں رلاؤں گا‘ آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔

بلاول نے سوال کیا کہ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے دعوے کہاں گئے؟

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وفاقی وزراء کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے مہنگا پیٹرول بیچ کر اسکا دفاع کررہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع اربوں روپے حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں