تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’عمران خان کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں‘

چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان دفاعی ادارے اور اس کے کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان انتشار و افراتفری پھیلا کر پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے پاکستان کی محب وطن قوتیں عمران خان کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بیمثال قربانیاں دی ہیں پورا ملک اور اس کے عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب حکومتی اتحاد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے افواج پاکستان اور قیادت کو متنازع بنانے کی شدید مذمت کی۔

حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے اس وقت پوری قوم سیلاب سے لڑرہی ہے ، نفرت، انتقام میں ڈوبا عمران خان قومی اداروں اور عوام سے لڑرہا ہے۔

Comments

- Advertisement -