جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کیا ثبوت ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے ملا ہوا ہوں؟ بلاول بھٹو صحافی کے سوال پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے صحافی کے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کیا ثبوت ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے ملا ہوا ہوں؟

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی کے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے اور کہا کیا ثبوت ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے ملا ہوا ہوں؟ ثبوت پیش کریں کہ میں سودا کررہا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر ثبوت دیے بغیر مجھ پر الزام لگایا کہ میں سودا کررہاہوں، پہلے آپ ثبوت دیں کہ میں نے کس چیزپرسوداکیا۔

- Advertisement -

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہم عدالت میں کھڑے ہیں آپ بتائیں ثبوت ہیں تو بتائیں وہ کیا ہیں جو سودا کر رہاہوں، ثبوت ہیں تو یہ بھی بتائیں ملاقات میں پاکستان اورجمہوریت کی بات کررہا تھا یا نہیں۔

الیکشن نتائج کے حوالے سے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں عوام کسی ایک کو اختیار نہیں دے رہےہیں ، عوام نے کہا پی ٹی آئی کوحکومت کرنی ہے تو باقی جماعتوں کیساتھ ملنا پڑےگا، ن لیگ کو عوام نے مینڈیٹ دیا تو ان کو بھی باقی جماعتوں سے ملناپڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرمیں سنگل لارجسٹ پارٹی ہوتا تو کہہ سکتا تھا یہ میرامینڈیٹ ہے، عوام نے کسی ایک جماعت کو اکثریت نہیں دی کہ اکیلےحکومت بنائے، عوام پیغام دےرہےہیں کہ یہ ملک کوئی ایک جماعت نہیں چلا سکتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی اور ن لیگ کو کہہ رہے ہیں کہ اگر حکومت کرنی ہے تو دوسروں کوساتھ ملائیں، عوام نے ایسا فیصلہ دیا ہے جس پرتمام اسٹیک ہولڈرکومل بیٹھ کرفیصلہ کرنا پڑے گا۔

موجودہ صورتحال پر چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اس وقت واحد طریقہ ڈائیلاگ اورتعاون ہے، پی ٹی آئی جب بات نہیں کرے گی تو وہ حکومت نہیں بناسکتی ،سی ای سی میں فیصلہ کیا جو ہمارے پاس آئیں ہیں ان سے بات کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں