جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو کا مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے خلاف مارچ سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری جمہوری جدوجہد میں لیاری کا بڑا کردار ہے، اربن فاریسٹ کےنام سے منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملیر ندی پربھی اس طرح کا منصوبہ شروع ہوگا، جہاں زیادہ آلودگی ہوگی وہاں بھی ایسا منصوبہ شروع کریں گے، کم وسائل،سازشوں کے باوجود پوری توجہ ترقیاتی منصوبوں پر ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ زیادہ محنت کرکے صوبے کو وسائل دلائیں گے، سندھ حکومت دیگرصوبوں کے مقابلے زیادہ کام کر رہی ہے، یہ حکومت معاشی حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی140 بلین روپے این ایف سی کے تحت کم ملے، 140بلین روپے ملتے تو غریبوں کے لیے گھر بناسکتے تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وفاق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات کرے، عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارچ سے پورے ملک میں ایک جدوجہدشروع کریں گے۔

لیاری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف ایک ملین درخت لگائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف ایک ملین درخت لگائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں