جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو کی چینی وزیر خارجہ کو چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چینی وزیر خارجہ کو چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ میں پاک چین وزرائےخارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنس ہوئی ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذاکرات کے دوران چینی ہم منصب کے ساتھ اہم معاملات زیرغورآئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مذاکرات میں طے ہوا ہے کہ پاکستان اورچین تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور پرامن افغانستان کےبارے میں دونوں ملک متفق ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی، چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پرپاکستان کی حمایت کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو70سال ہوچکےہیں ، چین اورپاکستان کے درمیان تزویراتی شراکت داری بہت اہم ہے اور پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتاہے۔

بلاول بھٹو نے چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا چینی شہریوں،منصوبوں کونشانہ بنانے والوں کوانصاف کے کٹہرےمیں لایا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، تینوں فریق سیکیورٹی تحفظات اوران کےحل پرسہہ فریقی مذاکرات میں بات چیت کریں گے اور پرامید ہوں کہ سہہ فریقی مذاکرات سے ہم آگے بڑھیں گے اور خوشحالی کا راستہ اپنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں