پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شہید بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازشی لوگ پاکستان سے بےنظیر کا نام مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی شخصیت پر ترکی کی مصنفہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت ہوئی تو لوگوں نے توقع کی کہ میں ان پر کتاب لکھوں لیکن آج تک مجھ میں یہ حوصلہ نہیں آیا کہ ان پر کتاب لکھ سکوں، بینظیر بھٹو نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھائی۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ سازشی لوگ پاکستان سے شہید بے نظیر بھٹو کا نام مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، آپ شہید بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے کیسے نکال سکتے ہو، بینظیر بھٹو نے سلیکٹڈ حکومت کیخلاف مارچ کیا تو اس کی خود قیادت کی۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اب جو لانگ مارچ ہوتے ہیں ان میں کنٹینر کےاندر بیٹھ کر ہاتھ ہلایا جاتا ہے، آج کہتے ہیں کہ یوٹرن لیے بغیر لیڈرنہیں بن سکتے، ہم پر ذمہ داری ہے کہ دکھائیں جبکہ کرپٹ لوگ بھاگ جاتے ہیں اور اصولوں پر کھڑے ہونے والے خون دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں