بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

احتساب کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ احتساب جمہوریت کا حصہ ہوتا ہے، احتساب کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔

تفصیلات کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے شیو مندر میں دیوالی منائی اور دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے شیو مندر میں دیوالی کی رات کے خاص لمحے

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے لیے پیپلز پارٹی جتنا کام کسی نے نہیں کیا۔ ہندو میرج بل بھی پیپلز پارٹی نے پاس کیا جو ایک انقلابی قدم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب بھی جمہوریت کا حصہ ہوتا ہے، احتساب کے بغیر جمہوریت چل نہیں سکتی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہیلتھ کیئر کو بنیادی ترجیحات پر رکھا۔ بے نظیر بھٹو نے بھی تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات پر زور دیا۔ ’انفرا اسٹرکچر اور انسانی خدمت ہماری ترجیح ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے گمبٹ تک ٹراما سینٹرز کی بنیاد رکھی۔ میراخواب ہے بلا تفریق عوام کی خدمت کروں۔ انتخابات میں دیکھ لیں گے پیپلز پارٹی دلوں میں بستی ہے یا نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں