ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتا ہوں،بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے اقلیتوں کےحوالے سے ہمارے ملک کے قانون میں شاید فرق ہو،لیکن میرے دل میں کوئی فرق نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے علاقے میں واقع چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اورکرسمس کیک بھی کاٹا۔

کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جہاں ناصرف اقلیتوں کے لیےقانون میں مساوات ہوبلکہ دلوں میں بھی یکساں جگہ ہو۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ تمام مذاہب امن ورواداری کا درس دیتے ہیں اقلیتوں کے حوالے سےملک کےقانون میں شایدفرق ہواور اس پر بحث کی گنجائش بھی ہو،لیکن اقلیتوں کے احترام کے حوالے سے میرے دل میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر ایک دن پاکستان کو پر امن خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار اداکریں گے۔

واضح رہے کہ کرسمس کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کےہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی کرسمس کی تقریب میں شریک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں