اشتہار

لاہور اپنا حق چھیننے اور حکومت بنانے آیا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور اپنا حق چھیننے اور حکومت بنانے آیا ہوں، الیکشن میں انشا اللہ سلیکشن کا مقابلہ کرینگے۔

لاہور میں بہار کالونی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے کارکنوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ اس صوبے کے گورنر کو قتل کیا گیا۔ پیلزپارٹی کوسازش کے تحت بدنام کیا گیا۔ واپس آیا ہوں اپنا حق چھیننے اور حکومت بنانے آیا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ لاہور کو چنا ہے تاکہ پیپلز پارٹی اس شہر، صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکے۔ پیپلز پارٹی برابری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی پی نے کہا کہ کافی دنوں سے لاہور میں گھوم رہے ہیں۔ لاہور سے متعلق تاثر ہے جو 30 سال سے اقتدار میں ہیں سونے کی سڑکیں بناتے ہیں۔ جتنا کام لاہور میں کرنے کی ضرورت ہے پورے ملک میں نہیں۔

انھوں نے کہا کہ عوامی معاشی ایجنڈا اس الیکشن میں پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔ چیف جسٹس بول چکے پتھر پر لکھا ہے 8 فروری کو ہی الیکشن ہوں گے۔ قدم بڑھائیں قاضی صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ، اقوام متحدہ، او آئی سی سے قرارداد پاس کردیں الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے۔ 2013 کے الیکشن میں اس سے زیادہ امیدوار نااہل ہوئے تھے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پنجاب میں ہی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید ہوئی تھیں۔ ماضی میں مختلف جماعتیں یہاں مسلط کی گئیں، پی پی کو آؤٹ کیا گی۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے لاہور ہمارا ہے یہیں سے سفر شروع کررہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ شہبازشریف لاہور میں پی پی کے این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے کام کرسکے۔ جو اس صوبے میں موجود تھے انھوں نے عوام کو نمائندگی نہیں دی۔ دوسری جماعتیں وعدے کر کے حکومت میں آکر کچھ اور کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو وعدے سندھ میں کیے وہ اب پورے ہوتے جارہے ہیں۔ منشور میں جو 10 نکاتی ایجنڈا دیا ہے اس کا پلان موجود ہے۔ ن لیگ اس لیے الیکشن لڑرہی ہے تاکہ ان کا قائد جیل سے بچ جائے۔

پی ٹی آئی بھی اس لیے الیکشن لڑرہی ہے تاکہ ان کا قائد جیل سے نکل جائے۔ میرا الیکشن لڑنے کا عوامی اور دوسروں کا ذاتی ایجنڈا ہے۔ دونوں جماعتوں کا الیکشن لڑنے کا ذاتی ایجنڈا ہے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نا میں نے 8 فروری کا کہا نہ پتھر پر لکیر کی بات کی یہ چیف جسٹس نے کہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں