پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کشمیری رہنماآسیہ اندرابی کورہا کیا جائے‘بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری نے بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹوزردای کاکہناہےکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبانے کے لیےتمام مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔انہوں نےکہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹ رہے ہیں۔

آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ خاتون حریت رہنما کو فوری رہا کیا جائے۔


کشمیری طالبات بھارتی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کشمیر کےمظلوم عوام کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفترکےباہر احتجاج کیا۔اس دوران یوسف نسیم کا کہناتھاکہ بھارت کشمیر میں جنگ ہارچکاہے۔

یوسف نسیم کا کہناتھاکہ بھارت جلد کشمیریوں کے عزم وہمت کےسامنے گھٹنے ٹیک دےگا،۔انہوں نےکہاکہ مقبوضہ وادی کا چپہ چپہ خالی ہونے تک آزادی کی جنگ جاری رہےگی۔


کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار


واضح رہےکہ کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کے ترجمان کاکہناتھاکہ انہیں سری نگر کے علاقے سورا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاگیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں