جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بلوچستان میں خونریزی کرنے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی بلوچستان سے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے گناہ، معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی، بلوچستان میں خونریزی کرنے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعے میں بے گناہ انسانی جانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ کرلی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کوقرار واقعی سزادی جائیگی، دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

یاد رہے کہ نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

کوئٹہ: تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافر قتل

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کردیا گیا ہے، مقتولین کی لاشیں قومی شاہراہ کے قریبی پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں