راولپنڈی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت اپوزیشن کی آواز برداشت نہیں کرسکتی، حکومت مسلسل سیاسی مخالفین سے نامناسب برتاؤکررہی ہے، خوش قسمتی سے مجھے نامناسب برتاؤکا بہت تجربہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب پیشی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا حمایت کے پیغامات بھیجنے پرشکریہ، کچھ دیرمیں نیب راولپنڈی کے لیےروانہ ہورہا ہوں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا سابق چیف جسٹس نے کہا تھا میں بے قصور ہوں ، ان کےاعلان کے باوجود حکومت کوتنقید برداشت نہیں، حکومت اپوزیشن کی آواز برداشت نہیں کرسکتی۔
Thank you all for supportive messages. Will be leaving for NAB pindi shortly. Despite CJ Nisar announcing that I am innocent, govt has no tolerance for constructive criticism & opposition voices, continue to persecute political opponents. Luckily I’ve had a lot of practice 👇 pic.twitter.com/VzAmUjRoL3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 29, 2019
چیئرمین پی پی نے کہا حکومت مسلسل سیاسی مخالفین سےنامناسب برتاؤکررہی ہے، خوش قسمتی سے مجھے نامناسب برتاؤکا بہت تجربہ ہے۔
ان کا کہنا تھا احتجاج کی کال نہ دینے کےباوجود پارٹی ورکراسلام آبادپہنچناشروع ہوگئے، اجتماع کی آزادی ہرپاکستانی کا جمہوری حق ہے ، گھبرائی حکومت نےآدھی رات کونوٹی فکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن مخالفین کوہراساں کرنے کے لیےجاری کیا گیا۔
خیال رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوپارک لین کیس میں آج نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکربیان ریکارڈ کرائیں گے۔
بلاول بھٹو کی آج نیب میں پیشی کے پیشن نظر انتظامیہ نے جیالوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے ، انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دیگر شہروں سے آنے والے جیالوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکا جائے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پی پی کارکنوں کے اسلام آباد آنے سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔