منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں تباہی، بلاول بھٹو کی حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مراد علی شاہ تشویشناک صورتحال سےنمٹنے کے لئے وفاق سےمدد مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فون پر رابطہ کیا اور حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ شہریوں کے لیے بروقت ریلیف یقینی بنائے اور صوبے میں سرکاری ونجی املاک کو نقصانات کا سروے کرائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں امدادی کام تیز اور بحالی کے عمل کو جلد شروع کیاجائے، بارش سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کا کام مکمل کرکے آمدورفت بحال کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے پورے صوبے میں نقصان ہوا ہے، کاشتکاروں و کسانوں کوبہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، شعبہ زراعت ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کاشتکاروں کی فصلیں غیرمعمولی موسلادھاربارش میں زیرآب آگئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا مرادعلی شاہ تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاق سےمدد مانگیں، امید ہے وفاق صوبے کی معیشت معمول پر لانے کے لئے آئینی کردارادا کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں