کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراطلاعات فوادچوہدری کو جواب دیتے ہوئے کا انسانیت سیاست سے اوپر ہے، پہلےانسان بنیں پھر سیاستدان ، نئے پاکستان میں یوٹرن والابڑالیڈرہےتوا میں صدی کا بڑا لیڈر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دینے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا یوٹرن لینے والا بڑا لیڈر ہے تو پھر میں بڑا لیڈر ہوا، کسی کی تیمارداری کو دوسرا مطلب نہیں دینا چاہیے اور انسانیت سیاست سے اوپر ہے، پہلے انسان بنیں پھر سیاستدان بنیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کیاآپ کویاد نہیں بزرگ عمران خان جب گرے تھے تو نوازشریف ان کی عیادت کیلئےگئے تھے۔
If U-turns make great leaders in Naya-Pakistan your saying I am now Leader of the Century? Also visiting someone who is ill should be seen for what it is. Humanity above politics. Pehlay insan bano phir syasatan bano. Remember NS visit when the old khan fell and broke his back? https://t.co/SiAl86H7JP
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 13, 2019
یاد رہے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جیل میں نوازشریف سے ملاقات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاتھا کہ آج ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے کی ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے ملاقات ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی یہ ملاقات رواں صدی کا سب سے بڑا یوٹرن ہے، آج بھٹو کے خون پر میثاق صلح ہوگیا۔
مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات صدی کا سب سے بڑا یوٹرن ہے، فواد چوہدری
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سے مایوس نوازشریف کا ملاقاتی اب بلاول ہی رہ گیا ہے، دو سیاسی مایوسوں کی ملاقات سے مایوسی ہی برآمد ہوئی، بلاول بھٹو زرداری خود کو سیاسی مزار کا مجاور دکھا کر سیاسی میلہ لوٹنا چاہتے ہیں۔