کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبہ کا افتتاح کردیا، پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ موجود ہے۔
صوبائی وزیرناصر شاہ، شرجیل میمن،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب ، قاسم نوید، صادق میمن، جام اویس گہرام، جام عبدالکریم ، علی حسن زرداری و دیگر بھی شریک ہیں۔
دھابیجی اکنامک زون میں ابتدائی طور پر 700 ایکڑ رقبے کو فعال کیا جائےگا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری یونٹس لگائیں گے۔
منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، منصوبے میں پانچ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اورایک لاکھ ملازمتیں ملیں گی۔
مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اس منصوبے سے معاشی ترقی وخوشحالی میں اضافہ اور سرکاری و نجی اسٹیک ہولڈرز کےدرمیان تعاون پیداہوگا جبکہ قومی شاہراہ تک رسائی اورملکی ووسط ایشیائی ممالک تک سامان کی آمدورفت کے قابل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئےگی اور دھابیجی زون کی تعمیرسے پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔