ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

جو وزیر کام نہیں کرتا وہ کابینہ میں بھی نہیں رہے گا ، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جو وزیر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا ہو وہ کابینہ کا حصہ بھی نہ بنے اور صوبوں کے حقوق غصب کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں اب تخت رائے ونڈ کی باد شاہت نہیں چلنے دیں گے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تخت لاہور اور تخت رائے ونڈ کی بادشاہت اب نہیں چلےگی اور ملک کسی چھوٹے صوبے کے ساتھ کی گئی ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقتدارکا مقصد بادشاہت نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا اور ملک کے پسے ہوئے عوام کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں سے ایک ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اب سے سندھ حکومت کا جو وزیر یا رکن عوامی مسائل حل نہیں کرے گا وہ کابینہ کا حصہ نہیں رہے گا کیوں کہ ہمارا منشور ہی عوام کے مسائل حل کرنا ہے جو کہ بھٹو کا خواب تھا جسے ہم پورا کر کے دکھائیں گے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے حلقے میں جانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کو آئینی حق اور خودمختاری ہماری حکومت نے دلائی ہے کیوں کہ ہمارا نظریہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اس لیے اختیارات کو عوامی نمئندوں تک منتقلی ہماری ترجیح رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں