ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ہمیں امداد یا بھیک نہیں، عالمی برادری سےانصاف چاہیے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے پاکستان میں سیلاب عالمی تباہی ہے اس کا ادراک بھی عالمی سطح پر ہونا چاہیے ہمیں دنیا سے امداد یا بھیک نہیں بلکہ انصاف چاہیے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں ایک فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کیلیے حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا لیکن معاہدے کے تمام اندازے اور اعداد وشمار حالیہ سیلاب بہا لے گیا، اس سیلاب سے ابتدائی تخمینے کے مطابق 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، سیلاب کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی، آئی ایم ایف کو نئی شرائط پر بات کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آج بھارت ایک بدلا ہوا ملک ہے، جو اب سیکولر نہیں رہا، اس کی پالیسی اسلامو فاشسٹ اور اسلامو فوبیک ہے، مسلمان خود کو بھارت میں غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں، اس نے مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ اور غیر قانونی قبضہ جمایا ہوا ہے بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اگست 2019 کے اقدامات ناقابل قبول ہیں، جس کا ردعمل نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ پورے بھارت میں نظر آیا، ان اقدامات کے بعد بھارت سے روابط رکھنا ہمارے لیے ممکن نہیں۔

- Advertisement -

دریں اثنا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، فرانس سمیت دیگر ممالک نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے، یو این سیکرٹری جنرل کا شکر گزار ہوں وہ ہماری دعوت پر پاکستان تشریف لائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی حکومت سندھ میں بھرپور کام کر رہی ہے، اس وقت ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے لیکن عمران خان سیاست چمکا رہے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی انتظامی معاملہ ہے جس کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں