بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

بھارت اس وقت جذباتی ہے لیکن پاکستان تحمل سے کام لے رہا ہے: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت جذباتی ہے لیکن پاکستان تحمل سے کام لے رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں، پاکستان ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ کا جواب دے رہا ہے، بھارت اس وقت جذباتی ہورہا ہے لیکن پاکستان تحمل سےکام لے رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بہت تحمل سے بھارت کے الزامات کا جواب دیا ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی اور ایل اوسی پر فائرنگ سےکیا فائدہ ہوگا؟

مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے پاک فضائیہ کے طیاروں کو دیکھ کر فرار

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ چکی سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عملدرآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، بھارتی حکومت پانی بندش کو بطور ہتھیار استعمال کرے گی تو اس لا مطلب اعلان جنگ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان پر الزامات لگائے گئے ہیں، پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا اور گرے لسٹ سے نکالنے کا مطلب عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ دہشت گردگروپس سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں