تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بلاول بھٹو نے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کراچی کے کاروباری افراد اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوگا، سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبہ ایشیا میں چھٹےنمبر پر ہے۔

یہ بات انہوں نے ملیر ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے ایک اور میگا پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، سندھ حکومت بینظیر بھٹو کا فلسفہ آگے لیکر چل رہی ہے، پورے پاکستان میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے منصوبے لگائے۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ تھرکول مائننگ کمپنی تھر میں انقلاب لے کر آیا ہے، تھرپارکر کی خواتین آج اس منصوبے کی وجہ سے کام کررہی ہیں، اس پراجیکٹ سے وہاں کے عوام کو روزگارکے بڑے مواقع ملے ہیں اور پورے تھرمیں معاشی ترقی ہوئی، تھرکول سے پورا پاکستان فائدہ اٹھارہا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ کشمور گھوٹکی بر ج مکمل ہوگا تو یہ بہت بڑا تاریخی منصوبہ ہوگا، سندھ کےعوام کیلئے وہ منصوبے آگے جاکر منافع دینا شروع کریں گے، ہم بچوں کیلئے چائلڈ ایمرجنسی رومز کا منصوبہ لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں سندھ سمیت دیگر تین صوبوں کو ان کا حق نہیں دیاجارہا،18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ذمہ داریاں دی گئیں، این ایف سی ایوارڈ کےتحت فنڈنگ دینی تھی وہ بھی ابھی تک نہیں ملی، سالہا سال وفاق پیسہ نہیں دیتا جس سے صوبوں کی ترقی متاثر ہوتی ہے لیکن ہم نے اب آرام سے نہیں بیٹھنا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مایوس نہیں ہونا کہ وفاق تعاون نہیں کررہا ہم نے مسائل کا حل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی صورت میں نکالا، سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبہ ایشیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔

قبل ازیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیربلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے منصوبے کے
حوالے سے بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ ملیر ندی کے بائیں کنارے تعمیر ہونے والا 39 کلومیٹر پر محیط ملیر ایکسپریس وے چھ لین روڈ ہوگا، ملیر ایکسپریس وے کورنگی روڈ ڈی ایچ اے سے شروع ہوگا اور اس کا اختتام کاٹھور پر ہوگا۔ اس کے علاوہ ملیر ایکسپریس وے پر پیدل چلنے والوں کے لئے نو مقامات ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -