ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حلقہ بندیاں ہوگئیں اب الیکشن کی تاریخ دینی چاہیے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں ہوگئیں اب الیکشن کی تاریخ دینی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں حلقہ بندیاں تو کچھ جماعتیں موسم کی بات کرتی ہیں لیکن جب تک الیکشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن نہیں آتا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام دیکھ لیں ان کے احتساب سے کون بھاگ رہا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت میں قانون سازی کی تھی کہ ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے، قانون سازی کے باوجود ترقیاتی منصوبے کیوں روکے جارہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں، 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز پر ملک بھر میں ضلعی سطح پر پاور شو کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو آج روٹی کپڑا اور مکان کی سخت ضرورت ہے، تمام بحرانوں اور مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں