اشتہار

خان صاحب کی غلط فہمی ہے سازش کرکے وزیراعظم بنیں گے،بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لالہ موسیٰ : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خان صاحب کی غلط فہمی ہےسازش کرکے وزیراعظم بنیں گے،عمران خان  جانتے ہیں وہ الیکشن میں ہمارامقابلہ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادسےلالہ موسیٰ تک سفر کیا ہمارا جگہ جگہ استقبال کیا گیا، انتخابی مہم کیلئے اسلام آباد سے گجرات تک سفر کیا، جہاں جہاں گیا وہاں بھرپور استقبال کیا گیا،ب جی ٹی روڈ کے عوام نے ہمارا بھرپور استقبال کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا سفر صرف الیکشن تک محدود نہیں پنجاب کی سیاست میں نظریاتی بحران ہے، پیپلزپارٹی حل کیلئے لڑے گی، پیپلزپارٹی کے نظریے کو پنجاب میں عوام پسند کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

پی پی چیئرمین نے کہا کہ خان صاحب کی غلط فہمی ہےسازش کرکےوزیراعظم بنیں گے، خان صاحب کی غلط فہمی غلط ہی ثابت ہوگی، کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان شفاف و غیرجانبدارالیکشن سے کیوں بھاگتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں وہ الیکشن میں ہمارامقابلہ نہیں کرسکتے، اگر انہیں اپنی مقبولیت پر بھروسہ ہے تو شفاف الیکشن ہونے دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک لاڈلہ ہونے کی بات صحیح نہیں، کٹھ پتلی اتحادبنانےکی کوشش کی جارہی ہے، جو سازشی ہیں ایک دن ان کے خلاف شواہد ہم لائیں گے، عوام جسےووٹ دینا چاہتے ہیں ووٹ دیں، ہم الیکشن سے متعلق کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کارکن اور جیالے لڑنے کو تیار ہیں، ماضی میں مشکل وقت دیکھ چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرا پہلا الیکشن ہے، سیاسی اصول اور نظریے کو ملکی سیاست میں ترجیح دوں گا، کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، پی ٹی آئی اورن لیگ کی معاشی پالیسی ایک جیسی ہے، ہمارے سارے پروگرام عوام کے سامنے ہیں موازنہ کر سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ لاڈلے کی سیاست سے مستقبل میں پاکستان کونقصان ہوسکتاہے، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے خواتین کو یکساں حقوق دیئے جائیں اور بی آئی ایس پی بہت بڑا پروگرام ہے، اسی طرح فوڈ پروگرام بھی لائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر مسلم لیگ ن نےہمیں دھوکادیا، میثاق جمہوریت صرف دو جماعتوں میں نہیں تھا،تمام جماعتیں شامل تھیں، میثاق جمہوریت پر پوری طرح عمل نہیں کیا جاسکا، الیکشن کے بعد میثاق جمہوریت پر مکمل عملدرآمد کی کوشش کریں گے۔

نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا ٹرائل عدالت میں ہوناچاہیے،جوبنیادی حقوق ہیں وہ ملنے چاہئیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں