اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

’محمود اچکزئی پی ٹی آئی امیدوار بنیں گے تو قوم پرست نہیں کہلا سکتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر محمود اچکزئی پی ٹی آئی کے امیدوار بنیں گے تو خود کو قوم پرست نہیں کہہ سکتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم قوم پرست جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، محمود اچکزئی کے لیے عزت ہے لیکن پی ٹی آئی کا نمائندہ بننے جارہا ہے تو قوم پرست نہیں کہلا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت حکومت چلائیں گے، ہمارے صوبے میں کافی فالٹ لائنز ہیں مفاہمت سے مقابلہ کریں گے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے مفاہمت کے چارٹر پر کام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شہدا کی جماعت کو حکمرانی ملی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے لوگوں کو مزید قربانیاں نہ دینا پڑیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سوات کی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے، لاپتا افراد کے معاملے پر پارلیمان میں کمیٹی بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں