دیامر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ملاقات کی، جس میں معاشی صورت حال، گلگت بلتستان کے سیاسی حالات زیر بحث آئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو دیامر کے کارکنان نے اپنے علاقے کے دورے کی دعوت دی، بلاول بھٹو نے دورے کی دعوت قبول کرلی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارکنان مجھے دل و جان سے عزیز ہیں، سب سے متحرک کارکنان پیپلزپارٹی کے پاس ہیں، جیالوں کی سیاسی پختگی، قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے پارٹی راہنما و کارکنان کی ملاقات
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ضلع دیامر کے نائب صدر حاجی دلبر خان کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی pic.twitter.com/Fz9PzrmFPv
— PPP (@MediaCellPPP) May 21, 2019
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جیالے ملک بھر میں سیاسی طور پر مزید متحرک ہوجائیں۔
بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اپوزیشن جماعتوں کا عید کے بعد علیحدہ علیحدہ احتجاج کا فیصلہ
واضح رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو کی جانب سے دئیے جانے والے افطار ڈنر میں اپوزیشن جماعتوں نے عید الفطر کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف علیحدہ علیحدہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ احتجاج سے قبل مولانافضل الرحمان کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ملک کے مسائل کےحل کے لیے اپوزیشن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔