اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یواے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زیدالنہیان سے ملاقات سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی یواے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زیدالنہیان سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات ابوظہبی میں سالانہ سربنی یاس فورم کےموقع پر ہوئی، جس میں وزیرخارجہ نے سیلاب سے متاثرین کی مدد پر یواے ای کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
- Advertisement -
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد دونوں ممالک کےگہرے ،برادرانہ تعلقات کامظہرتھا،دونوں ممالک ہرمشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ یواے ای مشکل وقت میں سب سےبڑےعطیہ دہندگان میں سے ایک تھا۔