تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان اور انڈونیشیا مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشیا ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین مشترکہ وزارتی کمیشنکے قیام کیلیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 15 ویں بالی جمہوری فورم میں شرکت کیلیے انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی انڈونیشی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی وعالمی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط بھی کیے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت ایک آزاد معاشرے کی بنیاد ہے۔ جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے عوام پر مبنی جمہوریت کیلیے کوشاں رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افسانے کی جمہوریت کو حقیقت کی جمہوریت سے بدلنا ہے۔ مالی وسائل کی بہتر اور منصفانہ تقسیم کیلیےعالمی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے بوسنیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

Comments

- Advertisement -